
حضرت فاطمہ الزہرا معصومہ، صدیقہ و طاہرہ (س) وہ جرات مند مدافع ولایت ہیں،علامہ صادق جعفری
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویشن کے صدر علامہ صادق جعفری نے ایام شہادت دختر رسول سیدہ فابطمہ الزہرہ س کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نے خاتون جنت،دختر رسول ﷺحضرت فاطمہ الزہرا سلام وصلوٰۃاللہ علیہا کےکہ حضرت فاطمہ الزہرا معصومہ، صدیقہ و طاہرہ (س) وہ جرات مند مدافع ولایت ہیں جن کی مظلومیت اور عظیم قربانیوں کا تذکرہ آئمہ اطہار علیہم السلام اپنے اپنے ادوار میں کرتے آئے ہیں۔خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے۔یہ وہ ذکر ہے جو چودہ سو سالوں سے ہوتا آیا ہے اور تاقیامت جاری رہے گا۔ام الآئمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے حق و صداقت کا سب سے بڑا گواہ کلام پاک کی صورت میں خدا بزرگ و برتر خود ہے۔یہ وہ واحد برگزیدہ ہستی ہیں جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے تھے۔دختر رسول ﷺ کا احترام ہر کلمہ گو ہر واجب ہے۔مستند حوالوں سے ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺنے اپنی بیٹی کا اپنا ٹکرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس نے فاطمہ (س)کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی۔ دین کی معمولی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ نبی ﷺکو اذیت دینے والے سے خدا کبھی راضی نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی وقار و عظمت اور آخرت میں کامیابی کی منازل تک پہنچنا ہے تو اہل بیت ع کے راستے پر چلنا ہو گا۔ امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کر کے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دی جا سکتی ہے۔