اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اپنے معاشرے کو جنت بنانے کیلیئے خط فاطمیؑ کو اپنانا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے فاطمہؑ و علیؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معلمات، ذاکرات، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، وومن چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کی فاونڈر صدر ڈاکٹر شہلہ جاوید اکرم، جماعت اسلامی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ احمد، چرچ گیٹ آف نیشن کی سربراہی میں کافی تعداد میں مسیحی خواتین جبکہ سیاسی شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور نون لیگ کی اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دختر رسول خداؐ، ام الآئمہؑ جناب فاطمۃ الزہراؑ نہ فقط تمام عالمین کی خواتین کیلئے بلکہ مردوں کیلئے بھی اسوہ کاملہ ہیں، نہ صرف ہم جیسے گناہگار مردوں کیلئے آئیڈیل ہیں بلکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف فرماتے ہیں کہ میری دادی سیدہ فاطمۃ الزہرا (س) میرے لیے اسوہ ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ہم اپنے معاشرے کو جنت بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں خط فاطمیؑ کو اپنانا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداری ہماری شناخت ہے ،اسے خون دے کر بھی جاری رکھیں گے

اپنے خطاب کے اختتام پر علامہ احمد اقبال رضوی نے ضلع لاہور کو اس پر شکوہ کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں ضلع لاہور کے تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر ضلعی اور یونٹس کابینہ ممبران کی بہترین تنظیمی کارکردگی پر انہیں اعزازی اسناد، میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں تقریب میں شریک مہمانوں میں مجلس وحدت مسلمین کا لٹریچر، دینی مواد اور ایم ڈبلیو ایم کے مونو گرام سے مزین کپ تحفے کے طور پر پیش کیے گئے۔

کانفرنس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ تحسین شیرازی، ذکیہ نقوی، رباب ترمذی، نرگس ہادی اور معصومہ بہشتی نے خصوصی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button