اہم پاکستانی خبریں

درگاہ لال قلندرؒ زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے ڈھائی ماہ بعد سندھ حکومت نے حضرت لال شہباز قلندرؒ کے مزار کو زائرین کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے درگاہ حضرت سیدنا عثمان مروندی المعروف قلندر لعل شہباز کو تقریبا ڈھائی ماہ بعد زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مہیسر نے بتایا کہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ کو کل جمعرات سے ایس او پی کے تحت کھولا جائے گا، مزار پر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات ہوگی۔

اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا۔ حکومت نے زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور واک تھرو سینیٹائزر گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز کو 14 مارچ کوزائرین کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button