پاکستانی شیعہ خبریں

حضرت مختار ثقفیؒ شجاع اور فصاحت بلاغت میں اپنی نظیر آپ تھے، حسین مقدسی

شیعہ نیوز: ایام الثاراۃ الحسین کی دو روزہ تقریبات جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئیں۔ ایام الثاراۃ کمیٹی مختار فورس والینٹرزکے زیر اہتمام تقریب کی صدارت سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کی ۔ انہوں نے کہاکہ آج عالم اسلام تمام تر وسائل ہونے کے باوجود استعماری قوتوں کا محتاج ہے ،حکمران اگر واقعی محتاجی سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں امام زین العابدین کے فرمان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ سے لو لگانی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت مختارثقفیؒ نہایت ہی بہادر ، شجاع اور فصاحت وبلاغت میں اپنی نظیر آپ تھے ۔تقریب سے ایم ایف پی کے چیئرمین چوہدری مشتاق حسین ، علی اجودنقوی ، علامہ سیدقمرحیدرزیدی ، سیدنذیرحسین اور سیدابوذیشان نقوی نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button