پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جھنگ، ایوب چوک پر احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل

دھرنے کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور پاراچنار میں جاری دھرنے کے شرکاء کی حمایت کا اعلان کیا، رہنمائوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا دھرنا جاری رہے گا

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے زیراہتمام پاراچنار میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جھنگ کے ایوب چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، آج دھرنے کا دوسرا دن ہے، احتجاجی دھرنے کی قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی۔ احتجاجی دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا جاری

دھرنے کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور پاراچنار میں جاری دھرنے کے شرکاء کی حمایت کا اعلان کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہمارا دھرنا جاری رہے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت ظلم و بربریت پر خاموش ہے، شہداء کی لاشوں کی توہین کی گئی ہے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button