اہم پاکستانی خبریں

کراچی میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی

شیعہ نیوز: محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے، کراچی میں مغرب سے گرم ہوائیں 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا منصوبہ ایک خواب اور وہم ہے، اعلی ایرانی اہلکار

رپورٹ کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے لیکن تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، تاہم آج گرمی کی شدت 50 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغرب سے گرم ہوائیں 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button