
اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حزب اللہ کا شدید حملہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حز ب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں صہیونی علاقوں پر حملہ کر کے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر حملہ نہ کرو، امریکی صدر جو بائیڈن کی ایران سے درخواست
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے سینکڑوں میزائل صہیونی قصبوں پر داغے ہیں۔
اسرائیل ہیوم کے مطابق حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد الجلیل میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز نے بھی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے درجنوں توپ کے گولے فائر کرکے سرحدی علاقوں میں صہیونیوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے کم از کم بیک وقت 50 میزائل صہیونی تنصیبات پر داغے ہیں۔