مشرق وسطی

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صنعاء پر شدید بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج پھر یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج پھر یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ، جس کے نتیجے میں م عدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صبح دارالحکومت صنعاء کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا اور یمنی فورسز نے سعودی عرب کی تیل کپمنی آرامکو اور ابہا ايئر پورٹ پر جوابی حملوں میں ثابت کردیا ہےکہ یمنی فوج سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button