تل ابیب میں اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں
شیعہ نیوز: تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کے مظاہرے کرتے ہوئے صہیونی عوام نیتن یاہو سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
المیادین نے کہا ہے کہ ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے خلاف جنگ میں مسلسل ناکامی کے بعد اسرائیل میں رائے عامہ وزیراعظم نیتن ہاہو کے خلاف ہورہی ہے۔
گذشتہ روز ہونے والے مظاہرے میں صہیونیوں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے فوری طور پر مستعفی ہوکر عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : خطے کی سیکورٹی اور استحکام ایران کی اولین ترجیح ہے، ترجمان ناصر کنعانی
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ تل ابیب کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔
اخبار کے مطابق مظاہرین کا مرکزی مطالبہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پولیس فورسز نے تل ابیب میں پانی کی توپوں کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔
الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں لیکود پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
مبصرین کے مطابق نیتن یاہو عدالتی کاروائی اور سیاسی شکست سے بچنے کی خاطر غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر مصر ہیں۔
دوسری طرف عالمی عدالت میں بھی مقدمہ زیرسماعت ہے جس میں نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ اور ان کی گرفتاری کا حکم جاری ہونے کا عندیہ ظاہر کیا جارہا ہے۔