
دمشق کے نواحی علاقوں میں شدید جھڑپیں
شیعہ نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں شدید مسلح جھڑپوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں اس وقت شدید جھڑپیں ہوئیں جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی ایک آڈیو فائل سامنے آئی۔ شدید جھڑپوں کے بعد مسلح گروہ جرمانا شہر میں داخل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی حملوں کا بحیرہ احمر میں ہماری کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں ہوا، محمد البخیتی
اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جنوبی دمشق کے علاقے اشرفیہ صحنایا میں واقع القوس میں بھی مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلح گروہوں نے جرمانا پر حملے کے بعد اس علاقے پر بھی حملہ کیا۔
دوسری جانب الجولانی گروہ سے وابستہ وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین پر مشتمل مذکورہ آڈیو فائل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔