مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان سیلاب متاثرین کی مدد، آیت اللہ سیستانی نے خمس دینے کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز:آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

عراق کے بڑے علمی مرک نجف اشرف میں جمع ہونے والے خمس کا خطیر حصہ پاکستان کے سیلاب سے
متاثرہ افراد کو دیا جائے گا.

مکتب اہل تشیع میں‌ سال کی بچت پر 20 فیصد خمس دیا جائا ہے خمس مراجع کرام کے نمائندے دنیا بھر میں
وصول کرتے ہیں‌. خمس کے ذریعے ضرورت مندوں‌ کی مدد کی جاتی ہے اور اس سے کئی ادارے چل
رہے ہیں.عراق اور شیعہ مسلمانوں کی انتہائی قابل احترام یت اللہ سید علی سیستانی کے اس اقدام کی پاکستان کے عوام
نے بھرپور پزیرائی کی ہے. اس کے ذریعے شیعہ سنی مسلمانوں‌ کو مزید قریب آنے کی راہ بھی ہموار ہو گی.واضح رہے پاکستان میں اس سال غٰرممعولی بارشوں‌ کی وجہ سے سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے.
سب سے زیادہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقے متاثر ہوئے ہیںاب تک سیکڑوں‌ اموات اور ہزاروں‌ لوگ زخمی ہو چکے ہیں. سندھ میں‌ ہزاروں‌ کی تعداد میں کچے مکانات
صفحہ ہستی سے ہی مٹ چکے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button