مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
حزب اللہ کا اسرائیل پر 200 سے زائد راکٹوں سے حملہ
شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے اسرائیل پر 200 سے زائد راکٹ داغ دئیے ہیں، شمالی اسرائیل میں خود صیہونی میڈیا کے اعتراف کے مطابق کئی جگہوں پر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شمالی اسرائیل جل رہا ہے۔ ادھر صیہونی میڈیا نے بھی بڑے پیمانے پر نقصانات کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے صیہونی فورسز کی جنوبی لبنان میں دراندازی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا ہے اور مسلسل قابض فوج کے بیرکوں، اڈوں اور صیہونی بستیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ لبنان میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مجاہدین نے اتوار کے روز دوپہر 12:30 بجے ایک بڑے میزائل لانچر سے مقبوضہ شہر صفد کے مشرق میں روش پینا میں واقع "فلون” بیس کو نشانہ بنایا۔
دوپہر (1:05) پر، مزاحمتی جنگجوؤں نے اڈیسا کے قصبے کے مغرب میں واقع وادی ہنین میں اسرائیلی قابض افواج کے ایک اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا۔دوپہر (1:00) بجے، مزاحمتی مجاہدین نے ” مسکاو ام ” میں اسرائیلی قابض افواج کے ایک اجتماع کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا، اور اس سے چند منٹ قبل انہوں نے ” مالے گولانی” بیرک میں اسرائیلی قابض فوج کے ایک اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ صبح (11:10 بجے) ایک بڑے میزائل لانچر کے ساتھ "یارا” بستی میں قابض افواج کے ایک اجتماع کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران "شلومی” بستی میں ایک اور اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ دو اور الگ الگ کارروائیوں میں، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے میزائل لانچروں سے اسرائیلی قابض افواج کے دو اجتماعات کو یفتاح اور کتزرین میں نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کی طرف سے صفد اور روش پینا کی طرف داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں شمال میں وسیع پیمانے پر آگ پھیلنے کی تصدیق کی ہے اور وضاحت کی کہ ان علاقوں کو پہلے آباد کاروں سے خالی نہیں کیا گیا تھا۔ صیہونی نے صفد کے آس پاس کے علاقے میں "روڈ 90” پر گرنے والے میزائل کے بارے میں بھی بات کی، اور "روش پینا” بستی میں میزائل گرنے کے علاوہ، "فلائیٹ” بستی کی سڑک پر براہ راست میزائل لگنے کی بھی تصدیق کی۔ اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ راکٹ حملوں کے بعد سفید اور روش پینا کے دامن میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے 15 فائر فائٹنگ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی میڈیا نے آج صبح سے لبنان سے شمال کی طرف 200 سے زائد میزائل داغنے کا اعتراف کیا ہے ادھر گولان کے جنوب میں کٹزرین اور مسگاو ام بستی میں سائرن بجنے لگے ہیں۔