مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر حزب اللہ کے حملے

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے جمعرا ت کی شام مقبوضہ شمالی فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

المیادین نے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے آگاہ کیا ہے کہ مجاہدین نے صیہونی حکومت کے نئے قائم کردہ فوجی ٹھکانے "یعرا” کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی دشمن کے حملوں کے جواب میں، شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی راموت نفتانی چھاؤنی پر میزائلوں اور اپنے ہدف پرگرکر بم کا کام کرنے والے ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے کسی بھی مقام پر کیمیائی ہتھیار کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایران

حزب اللہ نے جمعرات کو اسی طرح شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی بیت ہلل فوجی چھاؤنی میں اس کی السہل بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے برکہ ریشا فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات کو تباہ کردیا ہے۔

مقبوضہ شمالی فلسطین میں حزب اللہ کے حملوں میں غاصب صیہونی فوج کو سنگین جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے اور غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد شمالی مقبوضہ فلسطین سے چلی گئی ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی صیہونی کالونیاں خالی ہوگئی ہیں اور کچھ کالونیوں میں صیہونی فوجیوں نے اپنے مراکز بنالئے ہیں۔

صیہونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جو تھوڑے بہت صیہونی آباد کار ان کالونیوں میں رہ گئے ہیں وہ دماغی اور نفسیاتی مریض ہوگئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button