مشرق وسطی

صہیونی فورسز اور دفاعی تنصیبات پر حزب اللہ کے حملے

شیعہ نیوز : حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں صہیونی فورسز اور دفاعی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی فوج کی تنصیبات اور مراکز پر میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے سرحدی علاقوں میں صہیونی فوج پر متعدد میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کالج لاہور جیسے غیر اخلاقی واقعات کا تسلسل کے ساتھ رونما ہونا معاشرے کی اخلاقی گراوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، نجیب الحسن نقوی

اسرائیلی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی قصبوں مسکفعام اور مرگلیلیوت میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

حزب اللہ کے دوسرے حملے میں صہیونی فوجی اڈے المرج کو نشانہ بنایا گیا جس میں مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازین شبعا فارم کے قصبے السدانہ اور برکہ النقار پر بھی مقاومت کی جانب سے حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button