دنیا

حزب اللہ نے ایک دن میں 140 میزائل اور ڈرون فائر کیے، صیہونی اعتراف

شیعہ نیوز: صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے ایک دن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 140 میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق صیہونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے منگل کے روز اسرائیلی اہداف پر 140 ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔ صیہونی فوج نے اس سے قبل جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں 9308 بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر میجر ایویرام حریف کی ہلاکت اور غزہ اور جنوبی لبنان سے ملنے والے علاقوں میں جاری جھڑپوں کے دوران اپنے 25 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ ارنا کے مطابق صہیونی فوج نے 22 ستمبر سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور یہ جارحیت اب تک جاری ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں تقریباً 2546 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 11،862 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button