مشرق وسطی

حزب اللہ نے ہمیشہ صیہونیوں اور تکفیریوں کی جارحیت کے مقابلے میں دفاع کیا ہے، حسن فضل اللہ

شیعہ نیوز:لبنانی پارلیمنٹ کے رکن حسن فضل اللہ نے اس ملک میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک نے صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا۔

المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں ’’مزاحمت سے وفاداری‘‘ دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے اس ملک کے دفاع میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے کردار کے بارے میں بات کی۔رپورٹ کے مطابق لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزاحمت نے صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا،انھوں نے کہا کہ درحقیقت، مزاحمت نے لبنانی حکومت کی حمایت کی۔

لبنانی پارلیمنٹ کے رکن حسن فضل اللہ نے مزید یاد دلایا کہ مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان نے ہمیشہ لبنانی حکومت کے دائرہ کار میں اور اس کے قوانین کے احترام کے ساتھ کام کیا ہے، لبنان میں انتشار پیدا کرنے کی بعض بیرونی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس انتشار اور خانہ جنگی کی طرف نہیں گئے جس کی ملکی اور غیر ملکی جماعتوں نے تیاری کی تھی۔اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انہوں نے لبنانی عدلیہ کی جانب سے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے معاملے کو سنبھالنے کے طریقے پر تنقید کی اور کہا کہ بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے معاملے کو سیاست پر انحصار کرنے کے بجائے حقیقت پسندی اور انصاف کے ذریعہ آگے بڑھایا جانا چاہیےلیکن بدقسمتی سے ایسا ہوا نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button