مشرق وسطی

حزب اللہ نے کریات شمونہ کے رہائشیوں کو وارننگ دی، عبرانی ذرائع کا دعویٰ

شیعہ نیوز: عبرانی ذرائع کے مطابق لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کے سرحدی قصبے کریات شمونہ کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے کریات شمونہ کے رہائشیوں کو انتباہی پیغامات بھیجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی بڑی کھیپ امداد دی ہے، واشنگٹن پوسٹ

یاد رہے کہ حزب اللہ نے مذکورہ سرحدی قصبے پر پچھلے کئی گھنٹوں دوران کم از کم 70 میزائل داغے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی 8 اکتوبر 2023 کو صیہونی حکومت کے خلاف اپنی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے، لبنان کی حزب اللہ نے غاصب حکومت کے خلاف ایک ہزار سے زیادہ کارروائیاں کرکے لبنان کی سرحد سے ملنے والی بہت سی صیہونی بستیوں کو خالی کرانے پر مجبور کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button