مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شمالی مقبوضہ فلسطین میں نہاریا پر حزب اللہ کے میزائل حملے

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے ایک بارپھر شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مراکز پر میزائل حملے کئے ہیں۔

المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کی شام حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز اور صیہونی کالونیوں پر وسیع میزائل حملے کئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا ذرائع نے جو فوٹیج جاری کی ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا ایک میزائل شہر نہاریا پر بھی لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ کا اتحاد غزہ کے عوام کی سب سے بڑی ڈھارس ہے، باقر قالیباف

اس رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام حزب اللہ لبنان کے میزائل حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے بہت سے علاقوں منجملہ، مرگلیوت، عرب عرامشہ اور مسکاف عام نامی صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بتایا ہے کہ شلومی صیہونی کالونی کے ایک حصے میں حزب اللہ کے ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

اس سے پہلے لبنان کی العہد نیوز سائٹ نے رپورٹ دی تھی کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی صیہونی کالونی کرمئیل پر راکٹوں سے شدید حملہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ کرمئیل صیہونی کالونی پر حزب اللہ کے 30 راکٹوں کو گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button