مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صہیونی فوجی مرکز پر حزب اللہ کا میزائل حملہ

شیعہ نیوز :حزب اللہ نے تل ابیب میں صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے تل ابیب میں واقع صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تل ابیب کے نواحی علاقے میں واقع صہیونی فوج کے انٹیلی جنس شعبے کے مرکز گلیلوت پر حزب اللہ نے میزائل حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں صہیونی مظالم، عالمی برادری کا سکوت شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

حزب اللہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں حملے کے بعد صہیونی فوجیوں کو زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ اور لبنان میں بے گناہ لوگوں پر حملوں کے جواب میں صہیونی فوجی مراکز پر حملے کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button