مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے میزائل حملے

شیعہ نیوز: لبنانی تنظیم نے شمالی فلسطین میں اسرائیلی فوجی مراکز پر میزائل حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے دو اسرائیلی فوجی مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

المیادین کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے کفرشوبا میں اسرائیلی فوجی مراکز رمثا اور سماقہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رہے گی، پزشکیان کا ھنیہ کے نام خط

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں لبنانی مقاومت کے حملے جاری رہیں گے۔

بیان کے مطابق میزائل حملے میں دونوں مراکز کے دفاعی آلات کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ڈرون حملے میں صہیونی ڈرون سکواڈرن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button