مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک مجاہد کمانڈر کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔

حزب اللہ مزاحمتی تحریک نے بدھ کے روز غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 100 کے قریب میزائل داغے ہیں۔

عرب میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ جولان اور اصبح الجلیل نامی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں سے وسیع حملے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یونیورسٹی طلباء پر تشدد، ایران کی 14 امریکی شخصیات پر پابندی

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے نفح نامی علاقے میں صیہونی حکومت کی جولان بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈکوارٹر اور اس کے ایئر ڈیفنس سینٹر پر سو میزائل داغے ہیں۔

حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اسی طرح کفرشوبا کی پہاڑیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے الرمثا اڈے پر راکٹوں سے براہ راست حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے اسی طرح کریات شمونہ میں صیہونی فوج کی بریگیڈ سات سو انہتر کو فلق نامی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے مجاہدین نے مثلث الطیحات نامی علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ یہ حملے، شہر صور پر صیہونی حکومت کے حملے اور اس میں مجاہد کمانڈر حاج ابونعمہ کی شہادت اور چند مجاہدین کے زخمی ہونے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button