اسلامی تحریکیںمشرق وسطی
حزب اللہ نے اسرائیل، امریکہ اور عرب حکمرانوں کو شکست دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے سن 2006 میں اسرائیل، امریکہ اور ان کے اتحادی غدار عرب حکمرانوں کو شکست دی تھی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی طاقت کے طلسم کو چکنا چور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2006 میں حزب اللہ نے صرف اسرائیل کو شکست سے دوچار نہیں کیا بلکہ امریکہ اور عرب سازشی اورغدار حکمرانوں کو بھی شکست سے دوچار کیا۔
انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی میں لبنانی قوم نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔