مشرق وسطی

حزب اللہ کی یمن پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان نے یمن پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یمن پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی حکومتوں کی حمایت سے جاری یمنی کے اہم تنصیبات اور اقتصادی اور سویلین مراکز پر صیہونی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کا میزائل حملہ، بن گوریان ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

حزب اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی سرزمین کے خلاف یہ نئی جارحیت یمن کے فوجی حملوں کے سامنے دشمن کی شکست اور صنعاء کے موقف کے استحکام کا نتیجہ ہے۔

حزب اللہ نے یمنی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا بھی اعلان کیا اور دنیا کے آزاد عوام اور عرب اور اسلامی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button