
غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا صہیونی منصوبہ، حزب اللہ کی شدید مذمت
شیعہ نیوز: لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی پارلیمان میں غرب اردن کے الحاقی منصوبے کی منظوری کو تمام اقوام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے صہیونی پارلیمنٹ میں غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کی منظوری کو جارحیت اور استعمار کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیلی حدود میں شامل کرنے کا یہ ناپاک منصوبہ جو حالیہ دنوں میں کنیسٹ سے منظور ہوا ہے، واضح کرتا ہے کہ صہیونی حکومت کبھی کسی سرحد پر راضی نہیں ہوسکتی۔ یہ توسیع پسند حکومت مقبوضہ فلسطین، بیت المقدس یا غرب اردن تک محدود رہنے والی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کا المیہ سبھی انسانی اصولوں کے منافی اور انسانیت سوز ہے، پوپ لئو چہاردہم کے نام آیت اللہ نوری ہمدانی کا خط
حزب اللہ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کی استعماری اور غاصبانہ فطرت کو بے نقاب کرتا ہے۔ یہ صرف فلسطین کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ لبنان، شام اور یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اسی توسیع پسند صہیونی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
تنظیم نے فلسطینی قوم کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم صہیونی عزائم کے خلاف فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ فلسطین کی آزادی میں ان کی پائیدار مزاحمت اہم کردار ادا کرے گی۔
آخر میں حزب اللہ نے اسلامی و عرب ممالک اور دنیا بھر کی حریت پسند اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تاریخی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ استعماری طاقتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔