
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے اہم مرکز کو نشانہ بنایا
شیعہ نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اپنے تازہ حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا۔
النشرہ ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے محکمہ اطلاعات نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے اہم مرکز پر نئے حملے کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے پارلیمنٹ میں دھاوا بول دیا
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے دلاوران مزاحمت اور ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت میں حزب اللہ کے جوانوں نے آج قابض اسرائیلی فوج کے الرہاب سینٹر کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی بستیوں کے 40 فیصد آبادکاروں کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی وہ ان بستیوں میں واپس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔