حزب اللہ نے صیہونیوں کی دراندازی ناکام بنا دی، دسیوں اسرائیلی فوجی ہلاک
شیعہ نیوز: لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک کی جنوبی سرحدوں پر غاصب صیہونی فوج کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے آج دوپہر کے وقت جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ مجاہدین نے غاصب صیہونی دشمن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھتے ہوئے غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروہ کو ایتا الشعب کے سامنے واقع جنگلاتی علاقے کی جانب سے سرحد عبور کرتے ہوئے پایا جس کے بعد ان پر بھرپور حملہ کرتے ہوئے انہیں واپس پلٹنے پر مجبور کر دیا۔ حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ اس موقع پر مجاہدین اسلام نے زبردست گھات لگا کر صیہونی دشمن کے زمینی حملے کو پسپا کیا اور پھر اپنے بھرپور راکٹ و مارٹر حملوں کے ذریعے صیہونی دشمن کو عقب نشینی پر مجبور کر دیا جس کے باعث غاصب اسرائیلی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔