مشرق وسطی

حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں نے صیہونیوں کے خواب منہدم کر دیئے

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس مختلف قسم کے ایک لاکھ میزائل ہیں ۔

اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2006 میں لبنان کے خلاف دوسری جنگ کے بعد حزب اللہ کی میزائل ٹیکنالوجی میں زبردست اضافہ ہوا اور یہ اسرائیل کیلئے حظرے کی گھنٹی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اب تک کئی بار حزب اللہ کے میزائلوں کے حوالے سے رپورٹیں دی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل واللا نیز وب سائٹ نے حزب اللہ کے میزائلوں کی پیشرفت کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا تھا کہ حزب اللہ کے پاس ڈیڑھ لاکھ میزائل ہیں اور ممکنہ طور پر جنگ چھڑنے کی صورت میں اسرائیل کی جانب 10 سے 30 ہزار تک میزائل داغے جا سکتے ہیں۔

صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ سیف القدس جنگ کے دوران تل ابیب اور اسدود پر بہت زیادہ میزائل فائر کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button