مشرق وسطی

تل ابیب کے قلب پر حزب اللہ کے مسلسل حملے جاری

شیعہ نیوز : حزب اللہ نے تل ابیب سمیت دیگر صہیونی شہروں پر حملہ کرکے کئی صہیونیوں کو زخمی کردیا ہے۔

، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں تل ابیب اور دیگر صہیونی شہروں پر حملوں کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے اندر مختلف مقامات پر قادر 2 میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ حزب اللہ کے حملوں کے بعد متعدد مقامات پر خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی حکام نے کہا ہے کہ الجلیل اور دیگر شہروں میں حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد محفوظ مقامات میں پناہ لینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیل پر شدید میزائلی حملہ، ہزاروں صیہونی بنکروں میں چھپ گئے

مقامی ذرائع کے مطابق سرحد پر واقع صہیونی قصبوں کفر گلعادی، شار یشوو اور کفر سولد میں حزب اللہ کے ڈرون طیارے فضاوں میں نمودار ہوتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوامی مقامات پر افراتفری مچ گئی۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ منگل کی رات حزب اللہ نے سرحدی قصبوں پر 50 سے زائد میزائل اور راکٹ فائر کیے۔ کچھ راکٹوں نے فوجی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

صہیونی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دفاعی سسٹم آئرن ڈوم نے بعض میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا جبکہ کچھ میزائل اپنے ہدف پر لگنے میں کامیاب ہوئے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ راکٹ اور میزائل حملوں میں کئی صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button