مشرق وسطی

حزب اللہ کے جوابی حملے صہیونی فوجی مراکز تک محدود نہیں ہوں گے، ایران

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد حزب اللہ کے جوابی حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ آج تک حزب اللہ غیر اعلانیہ طور پر اس بات کی پابند تھی کہ اپنے حملوں میں صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی تنظیم نے سرحدی علاقوں میں صرف فوجی مراکز اور تنصیبات کو ٹارگٹ کیا تھا تاہم صہیونی حکومت کی بدمعاشی بہت بڑھ گئی۔ گذشتہ ہفتے ضاحیہ میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے نتن یاہو انتظامیہ نے تمام حدود کو کراس کیا ہے۔

ایرانی نمائندے نے کہا کہ حزب اللہ اس مرتبہ اپنے جوابی حملے میں اہداف کو دقت اور باریک بینی کے ساتھ انتخاب کرے گی۔ اس مرتبہ حملے دفاعی اور فوجی تنصیبات تک محدود نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ ہفتے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حملہ کرکے حزب اللہ کے اعلی کمانڈر فواد شکر کو شہید کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button