حزب اللہ کے ڈرون حملے نے صیہونی حکومت کی گولانی بریگیڈ کو تباہ کر دیا، 72 ہلاک اور زخمی+ ویڈیو
شیعہ نیوز :غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ بنیامینہ میں حکومت کی گولانی بریگیڈ بیرکوں میں حزب اللہ کے خودکش ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں 72 صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ کے حوالے سے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے خودکش ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چھٹی “عالمی میڈیا کانفرنس” چین میں شروع
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حیفہ کے جنوب میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر لبنانی حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حیفہ کے شمال میں حیفہ بے اور کریوت میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔