دنیا

حیفا کے گولانی فوجی چھاؤنی پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ سخت اور دردناک تھا، اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے جنوبی حیفا کے علاقے میں گولانی فوجی چھاؤنی پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون حملے کو سخت اور دردناک قرار دیا ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی سما نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف نے گذشتہ شب گولانی فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر جسے گذشتہ شب حزب اللہ نے حملے کا نشانہ بنایا تھا کہا کہ ہم جنگ کی حالت میں ہیں اور مقبوضہ فلسطین کے اندر ایک فوجی ٹریننگ سینٹر پر حملہ سخت ہے اور اس کے نتائج تکلیف دے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ اور لبنانی عوام کے لیے فنڈ ریزنگ، تہرانی خواتین کی جانب سے زیورات کا عطیہ

حزب اللہ لبنان نے اتوار کی رات جنوبی حیفا میں بنیامینا علاقے میں صیہونی حکومت کی گولانی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں صیہونیوں کے اعتراف کے مطابق چار فوجی ہلاک اور ایک سو دس زخمی ہوگئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button