مشرق وسطی

صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے (جمعہ کی  شام) ایک بیان میں صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 3 جارحانہ ڈرونز کے ذریعے "یفتاح قدیش” بیرکوں اور "حتسودت یوشع” قصبے کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا اور ڈرونز نے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا ہے، جب حزب اللہ نے ایک گھنٹہ قبل لبنان کے بارڈر کے اطراف میں صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں اور اجتماعات پر تین حملوں کا اعلان کیا تھا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے 3 مختصر بیانات میں اعلان کیا ہے کہ اس نے "حدب البستان”، "برکه ریشه” اور "الضهیره” کے علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے دو گروہوں اور "رامیم” کے فوجی ٹھکانے اور صیہونی فوجیوں کے ایک پیادہ گروپ کو راکٹوں اور دیگر مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز کے بعد سے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف مارٹر، راکٹ اور ڈرون حملے شروع کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button