دنیاہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیلی حکومت کے سیکورٹی اداروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

شیعہ نیوز: ایک صیہونی میڈیا نے سنیچر کی صبح ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون اسرائیلی حکومت کے سیکورٹی اداروں کے لئے باعث تشویش ہیں۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں نے بہت سے صیہونیوں کو ہلاک اور زخمی کیا اور اسرائیل کی بنیادی تنصیبات کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں پر القسام کے مجاہدین کے کاری وار

اس رپورٹ کے مطابق روزآنہ حزب اللہ کے کئی ڈرون مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوتے ہیں لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم انہیں نشانہ نہیں بنا پاتا کیونکہ ان کے اندر ایسی ٹیکنالوجی سے کام لیا گیا ہے کہ اسرائيلی حکومت کے ایئر ڈیفنس کے لئے ان کا پتہ لگانا، پیچھا کرنا اورانہیں مارگرانا ممکن نہیں ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز کو درجنوں میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے لبنان سے مغربی الجلیل پر فائر کئے جانے والے کچھ میزائلوں کا پتہ لگاکر انہیں مارگرایا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین کے آٹھ اہم علاقوں میں یہاں کے ساکنین کو میزائی حملوں کی اطلاع دینے کے لئے مستقل طور پر خطرے کے سائرن بجتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button