اسرائیلی حکومت کے فوجی اہداف پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے
شیعہ نیوز: حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی حکومت کے فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں۔
المیادین کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر اعلان کیا ہے کہ المنارہ اور مرگلیوت نامی صیہونی کالونیوں کے درمیان واقع غاصب اسرائیلی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس تنظیم کے مجاہدین نے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر السماقہ فوجی اڈے میں اسرائیلی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو مارٹر توپوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : JCPOA کو فنکشنل کرنے کا واحد عملی آپشن بات چیت اور مخلصانہ تعاون ہے، ایروانی
الجزیزہ نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ الجلیل علیا میں حزب اللہ کے حملے کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر دوہزار تیئیس کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب اسرائیلی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام پر وسیع حملے شروع کئے تو حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا زور توڑنے کی غرض سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی اہداف پر حملے شروع کردیئے۔
حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائلی اور راکٹی حملوں نیز گولہ باریوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے میں صیہونی کالونیاں خالی ہوگئيں اور بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کالونیوں میں واپس نہیں جائيں گے۔