
حزب اللہ کا میزائل حملہ، صہیونی علاقوں میں آتشزدگی
شیعہ نیوز: لبنانی تنظیم حزب اللہ کے میزائل حملے کے نتیجے میں صحیح ونی علاقوں میں آگ لگ گئی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی تنصیبات اور قصبوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
سرحدی قصب مارگلیوت پر میزائل حملے کے نتیجے میں صہیونی فوجی افسران کا بیرک تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کی جانب سے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر اعلان آمادگی
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے کفر شوبا کو رواں ہفتے کے اندر دوسری مرتبہ میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
گذشتہ دنوں اسرائیل نے حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کو شہید کردیا تھا۔ تنظیم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صہیونی فوجی مراکز اور تنصیبات پر 200 سے زائد میزائل اور راکٹ داغے ہیں۔
حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ شیخ محمد النعمہ کا ہر حال میں بدلہ لیا جائے گا۔