حزب اللہ کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ، پانچ صہیونی زخمی
شیعہ نیوز: حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر میزائل حملہ کرکے پانچ صہیونیوں کو زخمی کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں صہیونی حکومت کی جانب سے بیروت میں سائبر حملوں کے بعد لبنانی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کاروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بیروت پر صہیونی حملہ جنگی جرائم، اسرائیل کو قیمت چکانا پڑے گی، انصاراللہ یمن
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے چند گھنٹے پہلے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے چار علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے بعد پانچ صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے سائبر حملوں کے نتیجے میں کئی لبنانی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے تاہم حزب اللہ کو ہم نہیں روک سکتے ہیں۔ صہیونی حکومت کی جانب سے شدید ضربہ لگنے کے بعد حزب اللہ کا جواب حملہ یقینی ہے۔