حزب اللہ کا صہیونی حکومت کی رامات ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ نے صیہونی رامات ڈیوڈ بیس پر فادی-1 میزائل حملے کے علاوہ العدیسہ اور مارون قصبے میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے ساتھ ایک مرکاوا ٹینک بھی تباہ کر دیا۔
المنار نے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے "العدیسہ” قصبے پر صیہونی فوج کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے دو صیہونی بستیوں "کفریوال” اور "کفر گیلادی” میں فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سید حسن نصراللہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لبنانی مزاحمت نے "مارون” قصبے میں دشمن کے مرکاوا ٹینک کو تباہ کرنے کے ساتھ فادی 1 میزائل سے اسرائیلی رامات ڈیوڈ بیس کو نشانہ بنا یا۔
حزب اللہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر زمینی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی رجیم کے درجنوں ہیوی ہتھیاروں سمیت چھ مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر چکی ہے۔