مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی حکومت کے جاسوسی مراکز پر حزب اللہ کا میزائل حملہ

شیعہ نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے جمعے کی رات مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع الجلیل میں صیہونی حکومت کے جاسوسی مراکز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں الجلیل نامی علاقے میں واقع زرعیت بیرکوں میں صیہونی حکومت کے جدید سیکورٹی جاسوسی نظام کو برکان میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق یہ میزائل حملہ کامیاب رہا اور ہدف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 25,900 ہو گئی، وزارت صحت

دوسری جانب لبنان کے شہری دفاع کی تنظیم نے بتایا کہ اس ملک کے جنوب میں واقع بیت لیف قصبے میں صیہونی حکومت کی بمباری میں 4 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی حزب اللہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے بھیانک جرائم اور اس شہر میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے خون بہانے کے بعد مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے جو ان علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں کے خوف کا باعث بنا ہے اور اب تک دسیوں ہزار صہیونی مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنان کے سرحدی شہروں سے نکل چکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button