مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کا صیہونیوں کو منہ توڑ جواب، مزید 10 راکٹ داغ دیئے

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے بدھ کی شام ایک بار پھر صیہونی فوجی ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری صہیونی مظالم کے جواب میں تنظیم کے جوانوں نے جنوبی لبنان میں صہیونی فورسز کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ "آویویم” میں صیہونی دشمنوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بناکر وہاں پر روپوش متعدد صیہونی کارندوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونیوں کی اکثریت نے غزہ جنگ میں اسرائیل کی جیت کو خارج از امکان قرار دیا، سروے رپورٹ

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کے عام لبنانی شہریوں پر حملوں کے جواب میں متسوا مقبوضہ کالونی پر راکٹ باری کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان نے بدھ کے روز کئی بار صیہونی چھاؤنیوں اور کالونیوں پر بھاری گولہ باری کی جس میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

حزب اللہ نے اپنے عزم پر دوبارہ تاکید کی ہے کہ غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے خاتمے تک صہیونی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button