دنیا

حزب اللہ کا میزائل ایس5 صہیونیوں کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا

شیعہ نیوز: حزب اللہ نے پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی مرکز پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے ایس5 میزائل سے حملہ کرکے صہیونیوں کو حیرت اور وحشت میں ڈال دیا ہے۔

المنار نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے پہلی مرتبہ صہیونی فوج کے خلاف فضا سے زمین پر مارکرنے والا میزائل استعمال کیا ہے۔

اس حوالے سے حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں مقاومت اسلامی نے پہلی مرتبہ صہیونی فوجی مرکز المطلہ پر ڈرون طیارے سے دو ایس5 میزائل داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ صہیونی جرائم کا اہم حامی اور شریک ہے، امام جمعہ تہران

حزب اللہ نے تاکید کی کہ ڈرون طیارے نے کامیابی کے ساتھ اپنا مشن پورا کیا اور صہیونی فوجی گاڑی اور اس کے اطراف میں کھڑے فوجیوں پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ میزائل فائر کرنے کے بعد ڈرون طیارہ بھی اپنے ہدف پر لگ کر پھٹ گیا۔

حزب اللہ کے اس میزائل حملے کے بعد صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم نے پہلی مرتبہ فضا سے زمین پر مارکرنے والا میزائل استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ ’ ایس5‘ 55 ملی میٹر والا میزائل ہے جو ہیلی کاپٹر اور جہاز سے ہدف پر داغا جاتا ہے۔ میزائل کا وار ہیڈ انتہائی دھماکہ خیز مواد سے بھرپور ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button