اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ پر ڈرون حملے کے بارے میں حزب اللہ کا بیان
شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کی چھاؤنی پر دھماکہ خیز ڈرون طیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے مظلوم عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کے دلیر مجاہدین کی حمایت اور لبنان اور لبنانی عوام کے دفاع نیز بیروت کے النویری اور البستہ نامی علاقوں اور لبنان کے دیگر علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں حیفا کے جنوب میں بنیامینا نامی علاقے میں اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ پر بہت ہی کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم دشمن کو اس کے ہر غلط اقدام کا پشیمان کردینے والا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حاجی زادہ
حزب اللہ لبنان کے بیان کے مطابق لبیک یا نصراللہ کے سلوگن کے ساتھ اتوار کی شام انجام دیئے جانے والے اس حملے میں اسرائيلی فوج کی گولانی بریگیڈ کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے ۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ہم میدان میں بدستور موجود ہیں اور اپنے ملک نیز کبھی نہ جھکنے والی مظلوم قوم کے دفاع کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں اور صیہونی دشمن کو جواب دینے میں اپنے فرائض میں ہرگز کوتاہی نہیں کریں گے۔