دنیا

ایران اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات

شیعہ نیوز: ایرانی نائب وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کے اعلی حکام سے ملاقات کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اور ایرانی جوہری پروگرام پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور، کاظم غریب‌آبادی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل رکن ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقات کی اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعلقات کی تازہ صورتحال اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے متعلق امور کا مفصل جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزارت خارجہ

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایران کے خلاف جارحانہ طرز عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور این پی ٹی کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنے چارٹر کے مطابق ان غیرقانونی اقدامات کے خلاف مؤثر ردعمل دینا چاہیے۔

ملاقات کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم مخصوصا بے گناہ فلسطینیوں کو درپیش غذائی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button