اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک میں کورونا سے پہلی بار 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد افراد انتقال کر گئے جبکہ 5292 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5292 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 201 افراد انتقال کر گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان نے ایران سے دو نئی سرحدی راہداریاں کھولنے کی درخواست

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح10.77 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17530 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 10231 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 88207 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4678 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 4494 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button