دنیا

ہندوستان میں احتجاجی طلباء کے خلاف تشدد جائز نہیں۔ ایمنسٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی اور اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کے خلاف طاقت کے بے جا اور غلط استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف تشدد کسی بھی طرح جائز نہیں ہو سکتا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انسانی حقوق باڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار کا کہنا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں پر پولیس کے تشدد اور طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف تفتیش ضرور ہونی چاہیے۔

اویناش کمار نے کہا کہ طالب علموں کے اختلافِ رائے کے حق کا احترام کیا جائے، اس نے کہا کہ پولیس کے بہمیانہ اور مجرمانہ تشدد میں 100 سے زائد طالب علم زخمی ہوئے تھے اور زخمی طالب علموں کی مدد کے لیے پولیس نے یونیورسٹی میں ایمبولنسز کو بھی نہیں جانے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کے مسلمانوں کے خلاف شہریت سے متعلق ظالمانہ اور متعصبانہ قانون کے پورے ہندوستان میں عوامی مظاہرے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button