دنیا

ٹرمپ کے خلاف انکی بھتیجی نے کتاب لکھی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ)ٹرمپ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی تہلکہ خیز کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل کامیابی کے ساتھ طے کرلیے ہیں۔

میری ٹرمپ کے وکیل نے کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل مکمل ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اشاعت رکوانے کی غرض سے صدر ٹرمپ کی کوششیں فراڈ کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

پبلشر کا بھی کہنا ہے کہ میری ٹرمپ کی کتاب کی اشاعت کمپنی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں صدر ٹرمپ کی ٹیکس چوری کے معاملات کا انکشاف کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے کئی بار ٹیکس سے متعلق معلومات شائع کرنے پر روزنامہ نیویارک ٹائمز پر کڑی نکتہ چینی کر چکے ہیں۔

ٹرمپ اور ٹرمپ فیملی سے متعلق سامنے آنے والی صرف ایک دستاویز کے مطابق سن انیس سو اسّی میں مشکوک مالیاتی ٹرانزیکشن انجام پائے ہیں اور نو سال کے ایک عرصے میں ڈیڑھ ارب کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button