مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
حزب اللہ کا اسرائیل اور اتحادی عرب حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ لبنان کی انقلابی اورعوامی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل اور اس کے حامی عرب حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف حزب اللہ کے رد عمل کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیل اور اس کے اتحادی عرب حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا جواب دیتے ہوئے اسلامی مزاحمت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنادیا ہےاور اپنی دفاعی طاقت کا بہترین اور شاندار نمونہ پیش کیا ہے۔