دنیا

حزب اللہ کا مقبوضہ کریات شمعونہ پر وسیع حملہ، بیک وقت ایک سو میزائل داغے

شیعہ نیوز : لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بڑی تعداد میں صیہونی بستیوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔

المیادین نے بتایا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہ مزاحمتی حملوں کی ایک نئی لہر میں جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے کریات شمعونہ پر کم از کم 100 میزائل داغے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے کریات شمونہ، نہاریا اور عکا پر 150 راکٹ داغ دیے

صیہونی چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے 10 میزائلوں سے کرمیل کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر صیہونی حکومت کے طبی مرکز "ضیف” نے بھی تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے محاذ جنگ سے سات زخمی فوجیوں کو اس مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

المیادین کے رپورٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد کریات شمعونہ، کفر جلادی اور کفریوال کی بستیوں میں بیک وقت کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

صیہونی حکومت کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بھی حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ بستی المنارہ میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button