مشرق وسطی

حزب اللہ کی کریات شمونہ پر میزائلوں کی بارش، صیہونی خوف کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے

شیعہ نیوز: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے صیہونی قصبے کریات شمونہ کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے یہ حملہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں کے جواب کیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں مقیم مزاحمتی گروپ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے گلیلی پین ہینڈل پر 30 سے ​​زائد میزائلوں سے حملہ کیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی قصبے کے مضافات میں بجلی کی بندش اور خطرے کے سائرن کے فعال ہونے کی اطلاع دی۔

یاد رہے کہ حزب اللہ اکتوبر کے اوائل سے ہی غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف قابض صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں باقاعدہ حملے کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ غاصب اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد علاقے کا مکمل محاصرہ کر کے وہاں کے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی بند کر دیا ہے اور ان پر فضا اور زمین سے آگ برسا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button