مشرق وسطی

جویا حملے کے جواب میں صیہونی رجیم کو بڑے پیمانے پر حملے کا نشانہ بنایا، حزب اللہ

شیعہ نیوز:لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے سے آگاہ کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی رجیم کی جویا شہر میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی کے جواب میں مجاہدین نے ایک ہائبرڈ کارروائی میں مقبوضہ علاقوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

اس بیان میں الزاعورۃ، بیت ہیلل، کیلع اور یواف کے فوجی ٹھکانوں اور کتسرین اور نفح فوجی اڈوں پر میزائل حملے کی اطلاع دی گئی ہے۔

حزب اللہ نے صیہونی رجیم کے ٹھکانے داؤد، مشار اور کتسرین پر ڈرون حملے کے ذریعے مطلوبہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے جویا شہر میں اپنے ایک سینئر فیلڈ کمانڈر کی شہادت کے بدلے میں مقبوضہ علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے اور بعض ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران 200 راکٹ داغے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button