مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
حزب اللہ عراق کا حشدالشعبی کے نئے کمانڈر کی حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حزب اللہ عراق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم عوامی رضاکار فورس کے فیلڈ کمانڈروں اور جہادی فورسز کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
بیان میں داعش کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے سلامتی کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی رضاکار فورس کی حمایت، تقویت اور اسے مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے جمعرات کے روز جنرل ابوفدک المحمداوی کو شہید جنرل ابومہدی المہندس کی جگہ اپنا ڈپٹی کمانڈر نامزد کیا ہے۔
جنرل ابومہدی المہندس ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تین جنوری کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب دہشت گرد امریکی فوج کے بزدلانہ ڈرون حملے میں شہید کردئے گئے تھے۔